اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین اور روس نے متحد ہو کر امریکہ کی جانب سے درپیش پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چینی صدر شی جن پنگ روس میں منعقد اکنامک فورم میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق شی جن پنگ 5 جون کو تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔ چینی صدر نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات میں انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا۔ دورے کے آخری روز شی جن پنگ سالانہ سینٹ پیٹرس برگ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، ماسکو کا خیال ہے اس فورم کی مدد سے غیریقینی کاروباری حالات کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کار تجاویز پیش کریں گے۔بیجنگ کا کہنا ہے کہ شی جن پنگ فورم میں پائیدار ترقی اور کثیر الجہتی تعاون پر چین کے نظریات پیش کریں گے۔
.......
/169